وزیراعظم کا سعودی عرب میں بس حادثہ میں  عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر افسوس 


ریاض (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں بس کے حادثے میں 20عمرہ زائرین کے جاں بحق اور 29زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عسیر (صفحہ4 پر بقیہ نمبر14)
 ریجن میں عقبہ کے مقام پر عمرہ زائرین کی بس ایک پل سے ٹکرانے کے باعث الٹ گئی۔ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آنے والا حادثہ عسیر صوبے اور ابہا شہر کو ملانے والی سڑک پر پیش آیا۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ 

ای پیپر دی نیشن