سپریم کورٹ بارکی حسان نیازی، انتظار پنجوتھہ اعجاز بٹر کی گرفتاری کی مذمت

Mar 29, 2023


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بیرسٹر حسان نیازی، انتظار پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر کی مختلف مقدمات میں گرفتاری کی مذمت کردی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وکلا کی گرفتاری قانون اور انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر حسان نیازی کی ملک بھر میں مقدمات میں گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، بدقسمتی کی بات ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کی بجائے خلاف ورزی کر رہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے کسی ادارے کو کسی بھی شہری کی غیر قانونی گرفتاری کا اختیار نہیں، جس طرح وکلا کو گرفتار کیا گیا وہ آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ہر شہری کا حق ہے کہ اس کے ساتھ قانون کے مطابق برتاو¿ کیا جائے، ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے سیاسی نکتہ نظر کا اظہار کر سکے، کسی شہری کو اپنے بنیادی حقوق کے استعمال پر غیر قانونی طور پر گرفتار نہیں کیا جا سکتا، مہذب معاشرے میں اندھے مقدمات کے تحت گرفتاریاں اور راہداری ریمانڈ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی کوئی گنجائش نہیں، کوئی قانون نافذ کرنے والا ادارہ یا فرد قانون سے بالاتر نہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حاصل اختیارات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ بار بیرسٹر حسان نیازی و دیگر وکلا کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
سپریم کورٹ بار

مزیدخبریں