لاہور (این این آئی) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جلا ﺅگھیراﺅاور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اورزبیر خان نیازی عدالت میںپیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان شامل تفتیش ہوگئے ہیں، تفتیشی افسر نے جواب دیا یہ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ان مقدمات پر جے آئی ٹی بن گئی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ابھی جے آئی ٹی بنی ہی نہیں ،آپ جائیں اور جا کر شامل تفتیش ہوں۔عدالت نے زبیر خان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال سمیت دیگر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا جبکہ عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کر دی اور دیگر شریک تین ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔عدالت نے اسد عمر کی جانب سے حاضری معافی کی دائر درخواست بھی خارج کر دی۔پی ٹی آئی رہنماﺅں پر پولیس نے جلا ﺅگھیرا اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ شاد مان میں درج کر رکھا ہے۔
تحریک انصاف رہنما ضمانت مسترد
جلاﺅ گھیراﺅ، توڑ پھوڑ کیس میں اسدعمر فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد
Mar 29, 2023