ملتان( عدنان خان سے)پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ سترہ سے بیس بڑی تعداد میں پوسٹیں خالی ہیں لیکن تاحال پرموشن تاخیر کا شکار ہیں جبکہ عرصہ پانچ سال سے ٹیچرز کی نئی اسامیوں پر بھرتی نہیں کی جاسکی جس کے باعث تشویش پائی جاتی ہے۔ ملازمین نے موجودہ سیٹ اپ سے امیدیں باندھ لیں۔ ان کے مطابق مارچ میں پرموشن بورڈ ہوگا۔ واضح رہے کہ اگر 31 مارچ تک بورڈ نہ ہو سکے تو پھر تمام محکموں سے دوبارہ رپورٹس لینا قانونی ضرورت بن جائیگی اس سال الیکشن کو جواز بنا کر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرموشن بورڈ کا پروگرام موخر کر دیا تھا جبکہ پنجاب مینجمنٹ سروس کا پرموشن نوٹیفکیشن ہو چکا ہے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بھی پرموشن بورڈ کی اجازت مل چکی ہے جبکہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیلئے پرموشن کا امکان نظر نہیں آ رہا دوسری جانب اساتذہ کرام کی پریشانی بڑھ رہی ہے بہت سے اساتذہ بغیر ترقی ملے ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس مسئلے کو الیکشن کمیشن اور پنجاب گورنمنٹ کے سامنے اٹھائیں گے تاکہ مارچ کے دوران پرموشن بورڈ کی تاریخ طے ہو سکے۔