ملتان، مخدوم رشید،جہانیاں،کہروڑپکا، پل 60 ہزاری ،ٹبہ سلطان پور، کبیر والہ، شجاع آباد، بستی ملوک (خبر نگار خصوصی، نمائندوں سے)مفت آٹا پوائنٹس پربھگدڑ،2 خواتین سمیت 3 افرادجاں بحق، متعددزخمی و بے ہوش ملتان سے خبر نگار خصوصی، مخدوم رشید سے نامہ نگار کے مطابق مخدوم رشید آٹا پوائنٹ پر شدید بھگدڑ کے دوران 2 خواتین بے ہوش جبکہ مخدوم رشید آٹا پوائنٹ پر آٹا نہ ملنے پر خواتین احتجاج کرتے ہوئے مخدوم رشید وہاڑی روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا پولیس سمیت انتظامیہ آٹا پوائنٹ سے غائب ہوگئے بھگدڑ سے ساہیوال میں خاتون جاں بحق، 45 افراد زخمی ہو گئے۔جہانیاںسے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق جہانیاں سٹیڈیم میں فری آٹا پوائنٹ پر رش کے باعث بھگدڑ مچ گئی دھکم پیل میں خواتین کچلی گئیں جس سے متعددخواتین کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 73سالہ ایک معمر خاتون جاں بحق ہو گئی جس کی شناخت رشیدہ بی بی سکنہ چک118دس آر جہانیاں کے نام سے ہوئی جبکہ چک103دس آر کی رہائشی خاتون پروین بی بی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دیگر خواتین کو ریکسیو 1122نے موقع پر طبی امداد فراہم کرکے فارغ کر دیا۔ دریں اثناءاطلاع ملنے پر ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق صورتحال کا جائزہ لینے گزشتہ روزجہانیاں اسٹیڈیم پہنچے۔انہوں نے آٹا تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ایس ایچ او تھانہ جہانیاں کو ہدایات جاری کیں۔ رحیم یارخان سے کرائم رپورٹر ، ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ روز ترنڈہ محمدپناہ کارہائشی73سالہ انوردین جاں بحق ہو گئے ترجمان ضلعی انتظامیہ نے جاری کیئے جانے والے وضاحتی بیان میں بتایا کہ محمدانور دین آٹا پوائنٹ کے باہر موجودتھاکہ اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے محمدانور دین زخمی ہوگیااور دم توڑگیا۔شہرسلطان، ڈمر والہ سے نامہ نگارکے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے نجی میرج کلب میں مفت آٹے کے پوائنٹ پر بھگدڑ کے باعث دیوار گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں طارق ولد عقیل حسین محمدعلی ولد ولی محمد محمد محمود ولد اللہ ڈیوایا حاجی خان ولد الہی بخش زخمیوں کو فوری موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال آر ایچ سی شہر سلطان منتقل کر دیا گیا۔کہروڑپکاسے خبرنگار، پل 60ہزاری سے نامہ نگارکے مطابق کہروڑپکا میں واقع دوآٹاپوائنٹس پر ایپ بند ہونے کی وجہ سے دس بجے تک آٹانہ مل سکا جس پر عوام مشتعل ہوگئی اورٹرک پر قبضہ کرکے آٹے کے تھیلے لوٹنا شروع کر دیئے اس دوران بھگدڑمچنے سے متعدد خواتین ظہور مائی ،صغراں مائی ،نجمہ مائی ،سعیداں ،نورین ،ششماد ،کنیز و دیگر زخمی اوربے ہوش ہوگئی جنہیں ریسکیو 1122نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اطلا ع ملنے پر ڈی ایس پی رضوان خان ایس ایچ او نفری کے ہمر اہ موقع پر پہنچ گئے اوربدنظمی پھیلانے والوں کو گرفتار کیا ۔ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ نوائے وقت، سٹی رپورٹر کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہاہر سکینڈری سکول کے گراونڈ میں مفت آٹے کی فراہمی کے دوران بھگدڑ مچ گئی 4خواتین کی بہوش بھی ہوگئیں اطلاع ملنے پر کمشنر ملتان ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی محمد اویس مانگٹ اور ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور رانا نیک محمد بھی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تمام صورحال کا جائزہ لینے کے بعد عارضی طور پر آٹا تقسیم کے عمل کو بند کیا گیا ۔ٹاٹے پور سے نامہ نگارکے مطابق ٹاٹے پور میں مفت آٹے پوائنٹ پردھکم پیل کی وجہ 5 خواتین بے ہوش ہو گئی جس سے دیگر خواتین آٹا لیے بغیر ہی واپس لوٹ گئی۔کبیر والہ میں آٹا پوائنٹ پر دھکم پیل میں ایک خاتون سمیت دو افراد بے ہوش ہوگئے۔شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی، نمائندہ نوائے وقت، سٹی رپورٹرکے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم آٹا پوائنٹ پر آٹا نہ ملنے پر شہریوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور ملتان روڈ بند کرکے احتجاج شروع کردیا, شہریوں نے سول ڈیفینس اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا 4 گھنٹے تک روڈ بند رہنے کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں, احتجاج کے باعث خاتون بےہوش ہوگئی, ریسکیو 1122 نے خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی, بعد ازاں انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کردیا۔بستی ملوکسےخبرنگار کے مطابق گزشتہ روز بستی ملوک آٹا پوائنٹ پر سحری کے وقت سے عوام لائنوں میں کھڑی رہی 11 بجے نیشنل ہائی وے ملتان بہاولپور روڈ بلاک کردیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر 1 گھنٹے بعد عوام کو منتشر کرتے ہوئے روڈ کلیئر کروایا ۔
مفت آٹا پوائنٹس پر بھگدڑ ،2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی و بیہوش
Mar 29, 2023