لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں. گزشتہ 10 ماہ سے جو کچھ ہو رہا ہم فسطائیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں، آئین کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں، سوشل میڈیا کی ٹیموں کے ورکرز کو گھروں میں گھس کر دھمکایا جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں تک کہ جب مطلوب شخص موجود نہ ہو ان کے خاندان کے افراد کو اغوا کرلیا جاتا ہے. اغوا، حراست میں تشدد، متعدد جعلی کیسز، میڈیا پر پابندی، صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
ہم فسطائیت کے اسی دور کی جانب لوٹ رہےہیں. پاکستان گزشتہ10ماہ سےجسکےچُنگل میں ہے۔”نامعلوم افراد“(چادرو چار دیواری کی حرمت پامال کرتےہوئے) تحریک انصاف کے کارکنان اور سوشل میڈیاٹیم کے اراکین کےگھروں میں گھس رہےہیں اور وہاں موجود افراد کو دہشت زدہ کرنےکےساتھ مطلوبہ کارکن کی عدم pic.twitter.com/TwKsVVBfhS
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 29, 2023
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ بدمعاش ٹولے کی جانب سے سپریم کورٹ پر حملے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان کے عوام کی طرف سے مزاحمت کی جاتی رہے گی۔