اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہماری سمجھ کے مطابق الیکشن کمیشن کو تاریخ آگے کرنے کا اختیار حاصل ہے. تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ایسے فیصلے ہوتے رہے جس سے معاشرے میں توازن برقرار نہ رہا. سپریم کورٹ کا فیصلہ اندرونی معاملہ نہیں ہوسکتا. اس معاملے سے پوری قوم منسلک ہے. اس معاملے پر ابہام دور ہونا چاہیے. یہ ابہام فل کورٹ بینچ دور کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے توقع رکھتے ہیں اس معاملے پر قوم کی رہنمائی کی جائے. وہ چیزیں جو شکوک و شہبات پیدا کریں ان کو فیصلے سے پہلے دور کیا جانا ضروری ہے، پارلیمنٹ نے کل ایک صحیح وقت پر اپنا فرض ادا کیا۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح سے الیکشن کروانے کی کوشش ہو رہی ہے الیکشن کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا.تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں. ملک میں انارکی اور افراتفری پھیلانا فتنے کا ایجنڈا ہے۔
ملک میں انارکی اور افراتفری پھیلانا فتنے کا ایجنڈا ہے: رانا ثناء اللہ
Mar 29, 2023 | 16:42