خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو مبینہ طورپردھمکائے جانے کے کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست مسترد کردی اور خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے سے متعلق کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امن کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 18 اپریل تک عدالت میں پیشی کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ جاری کیے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے جلد بازی میں بل پیش کیا. یہ لوگ عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے.عدلیہ کو پریشرائز کرنے کیلئے قانون سازی کی، آج قوم سمجھ گئی ہے ان کی ساری چالیں الیکشن سے بھاگنا ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے ان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں.مشرف دور میں بھی ایسا ظلم، تشدد نہیں دیکھا تھا۔

ای پیپر دی نیشن