یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو یوکرین کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔انہوں نے یہ دعوت ایسوسی ایٹڈپریس کو دیے گئے انٹرویو کے دوران دی۔ اے پی کے مطابق زیلنسکی نے پہلے ہی چینی صدر کو دورہ یوکرین کا دعوت نامہ ارسال کر دیا ہے۔انٹرویو میں زیلنسکی نے چینی صدر کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میں شی جن پنگ کو یہاں دیکھنا چاہتا ہوں ہمارا ملک چینی صدر کا منتظر ہے۔یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ہم شی جن پنگ کو یہاں دیکھنے کے منتظر ہیں میں ان سے بات کرنا چاہتا ہوں، مکمل جنگ سے پہلے میرا ان سے رابطہ تھا لیکن اس سارے سال کے دوران ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔