کناڈا میں ایک بار پھر مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کناڈا کے برطانوی کولمبیا علاقے میں ایک یونیورسٹی کے احاطہ میں موجود مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔وینکوور میں واقع بھارت کے قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ سائمن فریزر یونیورسٹی کے برنابی احاطہ واقع پیس اسکوائر پر لگائی گئی مہاتما گاندھی کی مورتی کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔قونصلیٹ جنرل نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہم امن کے سفیر مہاتما گاندھی جی کی مورتی کو نقصان پہنچانے کے جرم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘‘ قونصلیٹ جنرل نے بیان میں یہ بھی کہا کہ کناڈائی افسران اس معاملے کی فوری تحقیقات کرے اور قصورواروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔