لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ملائیشیا کے شہر کوچنگ میں جاری ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز پاکستان نے ازبکستان کو دو ایک سے شکست دیدی۔پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ڈبلز میں پاکستان کے طلحہ ابوبکر، جوادعمر 2-6, 7-5, 10-6 سے فاتح رہے۔ سنگلز کے پہلے میچ میں طلحہ ابوبکر نے 6--2 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔ سنگلز کے دوسرے میچ میں جوادعمر کو 2-6، 6-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کوارٹر فائنل میں جاپان کے مدمقابل ہوگا۔ انڈر14 کوالیفائرز 30 مارچ تک جاری رہیں گے۔