فیروزوالہ+کاہنہ( نامہ نگاران) علی پور ٹبہ میں محنت کش سیف کا 9سالہ بیٹا رحمان پنکھا لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے چیخ وپکار کرنے لگا۔ بڑئے بھائی نے چھوٹے بھائی کو ہاتھ لگایا تو کرنٹ کی لپیٹ میں آگیا، رحمان چل بسا۔کاہنہ کے علاقہ دھوپ سڑی کے عثمان ‘جہانگیر،احتشام اور آس محمد کیبل کی تار ٹھیک کر رہے تھے کہ ہائی وولٹیج تاروں سے جا ٹکرائی ‘ چاروں دوست زخمی ہو گئے ا‘ 30 سالہ عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔
کرنٹ لگنے سے نو عمر لڑکا ‘ کیبل کی تار ہائی وولٹیج تاروں سے چھو جانے سے ایک شخص جاں بحق
Mar 29, 2024