دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی ‘لاہور پولیس کے افسروں ‘اہلکاروں کیلئے تعریفی اسناد 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی ہے۔انہوں نے جرائم کنٹرول اور شہریوں کی بہترین خدمات کی فراہمی مزید بہتر کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہاکہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ، ایس پی صدر ڈویژن سدرہ خان، اے ایس پی چوہنگ کامل مشتاق، اے ایس پی رائے ونڈ شاہ رخ خان، اے ایس پی احمد گلشن راوی سرکل نصر اللہ ملک، ڈی ایس پی ٹاؤن شپ افتخار وریا اور کو تعریفی لیٹرز دئیے جبکہ گرین ٹاؤن، نواب ٹاؤن، ستو کتلہ، رائے ونڈ، جوہر ٹاؤن اور وحدت کالونی تھانوں کے ایس ایچ اوز اورٹیم میں شامل دیگر افسران و اہلکاروں کو سی سی ون سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس کی ان چار ٹیموں کی ان تھک محنت کی بدولت صدر ڈویژن میں سنگین جرائم کے گراف میں 45فیصد جبکہ 15 کال ڈیٹا گذشتہ برس کے تقابلی جائزے میں 42 فیصد بہتری آئی۔پولیس ٹیموں نے مختلف واقعات میں مطلوب خطرناک ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کاروائیاں جاری رکھی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...