لاہور (نیوز رپورٹر) کاشف امین کے انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن چائنہ کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن چائنہ کے صدر حاجی فدا حسین ، جنرل سیکرٹری رانا غلام ربانی ، سینئر نائب صدر شیخ جاوید شبیر کی طرف سے ان کو ڈپٹی سپیکر بننے کی مبارک باد پیش کی اور ان کو چائنہ کے دورے کی دعوت دی۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔