کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستا ن کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے متحدہ عرب امارات میں شارجہ اور لاہور کے درمیان دوسری بین الاقوامی پرواز کا افتتاح کردیا ہے۔فضائی کمپنی نے لاہو رکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے روٹ کے آغاز کے سلسلے میں روانگی سے قبل تقریب کا انعقاد کیاجبکہ افتتاحی پرواز کے مسافروں کا شارجہ پہنچنے پر بھی پرتپاک استقبال کیا گیا۔ لاہور اور شارجہ کے درمیان 27 مارچ 2024 سے پروازوں کا درج ذیل شیڈول نافذ االعمل ہوگا۔ دوسرے بین الاقوامی روٹ کے آغاز پر فلائی جناح کے ترجمان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے افتتاحی پرواز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی آپریشنز کے آغاز کے محض ایک ماہ کے بعد ہم لاہور سے شارجہ کیلئے اپنے دوسرے بین الاقوامی روٹ کا افتتاح کررہے ہیں۔یہ اقدام نہ صرف پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی رابطے کو مضبو ط بنانے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے ۔
فلائی جناح نے شارجہ ، لاہور میں دوسری بین الاقوامی پرواز کا افتتاح کردیا
Mar 29, 2024