دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑے بغیر امن ممکن نہیں ہے:مخدوم احمدمحمود

Mar 29, 2024

لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین نے گزشتہ روز چینی انجینئرز پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض قوتیں پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھنے سے ناخوش دکھائی دے رہی ہیں۔ چینی باشندوں پر دہشت گردی کا حملہ قابل مذمت ہے۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑے بغیر امن ممکن نہیں ہے۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہے۔انہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور اعلیٰ سکیورٹی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی فوری طور پر تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ 

مزیدخبریں