شافع حسین کادورہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ، معائنہ ،پودا لگایا 

Mar 29, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ کیا، شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا۔ صوبائی وزیر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ناظر خان نیازی نے ادارے کی ورکنگ، تنظیمی ڈھانچے اٹھائے گئے۔  چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے کہا کہ پرانی ٹیکنالوجی بدل کر جدید ٹیکنالوجی پر فوکس کیا جائے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے امتحانی نظام میں مزید شفافیت لائی جا سکتی ہے۔معیار میں بہتری لانے کیلئے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام بے حد اہم ہے۔سولر پینلز کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے سولر ٹیکنالوجی کورسز ضروری ہیں۔دریں اثناء صوبائی وزیر صنعت و تجارت سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو نے ملاقات کی۔ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونیوالی ملاقات کے دوران پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ترکیہ کے قونصل جنرل نے چوہدری شافع حسین کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ترک کمپنیاں پنجاب میں سولر پینلز، الیکٹرک وہیکلز اور ویسٹ سے بجلی بنانے کے پلانٹ لگائیں۔

مزیدخبریں