غزہ(آئی این پی) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ملٹری کمانڈر نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے فلسطین کی جانب مارچ کرنے کی اپیل کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری کمانڈر محمد الضیف کی جانب سے جاری آڈیو بیان میں پاکستان ، ملائیشیا، اردن، لبنان اور دیگر عرب اور اسلامی ممالک سے فلسطین کی جانب مارچ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔محمد الضیف کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ کل نہیں بلکہ آج اور ابھی فلسطین کی طرف مارچ کریں۔ مسجد اقصی کو آزاد کروانے کے جہاد میں سرحدوں اور پابندیوں کو رکاوٹ نہ بنائیں۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق رمضان کے فوری بعد اسرائیل نے رفح میں 6ہفتوں تک حملوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ان حملوں کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جائے گا اور اسرائیل مصرکوباضابطہ اطلاع دے گا۔
حماس کے ملٹری کمانڈر کی دنیا بھر کے مسلمانوں سے فلسطین کی جانب مارچ کرنے کی اپیل
Mar 29, 2024