کراچی(این این آئی)عالمی منڈی کے زیراثر پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اسٹیل اور لوہے کے سب سے بڑے ایکسپورٹر چین سمیت دیگر عالمی منڈیو میں کساد بازاری کے خدشے کے سبب ملک بھر میں لوہے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ پاکستان میں لوہا کی فی ٹن قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔رپورٹ کے مطابق چین میں اسٹیل سستا ہونے کا فائدہ پاکستان کو پہنچے گا۔ تاجروں نے کہا کہ اسٹیل کی قیمتوں میں کمی سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا کیونکہ عالمی کساد بازاری کے سبب سٹیل کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار سے کم ہو کر 2 لاکھ روپے سے بھی کم ہوگئی ہے۔اسٹیل کے تاجروں نے کہاکہ چین سے آنے والی گیلوینائزڈ، ہاٹ اینڈ کولڈ کی اسٹیل شیٹ 2 لاکھ 85 ہزار سے سے 2 لاکھ 95 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے سریا اور اسٹیل کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔