کراچی(این این آئی)سیشن جج جنوبی کراچی نے مسلم لیگ ن کے ر ہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف کراچی میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست پر سماعت کی ہے۔سیشن جج جنوبی کراچی نے ایس ایچ او پریڈی پولیس اسٹیشن اور ایس پی کمپلین سیل کو نوٹس جاری کر دیا۔سیشن جج جنوبی نے فریقین سے 30 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔