پنجاب پولیس نے اشتہاری کو کویت سے گرفتار کر لیا

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلے میں سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ کی ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب بیرون ملک مفرور ایک اور خطرناک اشتہاری کو کویت سے گرفتار کر لیا جس کے بعد رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری مجرم افتخار علی نے گذشتہ برس تھانہ لالہ موسی گجرات کے علاقہ میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن