کامونکی سے بہبود آبادی کی چوری و سمگل ادویات کا بڑا سٹاک برآمد، گودام سیل 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ بہبود آبادی کی چوری و سمگل شدہ ادویات کا بڑا سٹاک پکڑا گیا، گودام سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے کامونکی غلہ منڈی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک گھر سے محکمہ بہبود آبادی کی چوری شدہ ادویات سمیت فیمیلا ٹیکے، سمگلڈ اینٹی بائیوٹکس، آکسی ٹیٹراسائکلین ایرانی، سمگل شدہ  سرنجز برآمد کر لیں۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر معیز کے مطابق ملزم گلفام شاہ نے کامونکی غلہ منڈی کے قریب گھر کے اندر ایک بڑا گودام بنا رکھا تھا جہاں سے ادویات سپلائی کرتا تھا۔ تمام ادویات کو قبضہ میں لیکر گودام سیل کردیا گیا ہے۔  جبکہ کیس بورڈ کو بھی بھیج دیا گیا۔ ڈی سی خود  واقعہ کی تحقیقات کروائیں گے۔ جبکہ ادویات چوری و سمگلنگ پر ایف آئی اے تحقیقات کرکے اپنی کارروائی کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...