کراچی(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے 30 اور 31 مارچ 2024 کو سرکاری وصولیوں / ڈیوٹیوں /ٹیکسوں کی وصولی کے لیے برانچیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں /ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیصلہ کیا گیا۔