لاہور (اے پی پی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 390ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 180کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13 کمرشل،2زرعی،1انڈسٹریل اور 374 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3لاکھ22 ہزار1سو42 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت88لاکھ17 ہزار9سو99 روپے ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو ایک لاکھ روپے،داتا دربار کے علاقے میں کنکشن کو90 ہزار روپے،شاہدرہ ٹان کے ہی علاقے میں ایک ملزم کو84ہزارروپے اورشفیق آباد کے علاقے میں ایک ملزم کو80 ہزارروپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو192مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل68 ہزار1سو23 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،66ہزار1سو71 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر20ہزار119 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ51 لاکھ53 ہزار 1 سو 12یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب22 کروڑ23 لاکھ52 ہزار2سو62 روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔