برطانیہ میں عازمین حج کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی تصدیق 7دنوں میں نمٹانے کافیصلہ 

لندن( عارف چودھری )برطانیہ میں پاکستان کے تمام مشنز مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (MRPs) کی پروسیسنگ کے لیے اپوائنٹمنٹ لیے بغیر حج درخواست گزاروں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔حج درخواست دہندگان کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے، حکومت پاکستان نے کلیئرنگ ایجنسی کے ذریعے نیشنل اسٹیٹس (این ایس) کی تصدیق کو 07 دنوں کے اندر نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی مناسبت سے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ میں تمام قونصل خانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت پاکستان کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔برطانیہ میں پاکستان کے تمام مشنز  حج درخواست دہندگان کو ایم آر پی کی جلد اجرا کو مزید سہل بنانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن