کراچی(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران3کروڑ69لاکھ ڈالرزکا اضافہ ہوگیا۔22 مارچ کو ختم ہوئے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 39 کروڑ7لاکھ ڈالر سے بڑھ کر13ارب42کروڑ76لاکھ ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر 40لاکھ ڈالر بڑھ کر8 ارب2 کروڑ19لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ29 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 40کروڑ57لاکھ ڈالر ہوگئے۔