اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں تمام زونز کے ڈی ایس پیزو دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں کالے شیشے اور فینسی و غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کومزید تیز کرنے کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ٹریفک انتظامات کیلئے موثراقدامات کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا،اجلاس میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے شہر کے بڑے تجارتی مراکزکے باہر پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ر رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے کہا کہ مضان المبارک آخری عشرے میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ شاپنگ کیلئے آنے والے شہریوں کے کیلئے پارکنگ اوررش کے اوقات میں بلا رکاوٹ بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقراررکھا جاسکے۔