اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پونے دو کروڑروپے مالیتی چیک ڈس آنر ہو گئے،تھانہ بنی گالہ کو یاسر نے بتایا کہ اعجاز احمد نے 8لاکھ روپے کا چیک لین دین کے سلسلے میں دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ رمنا کو محمد احسان نے بتایا کہ حذیفہ اسلام نے بھینسوں کے لین دین کے سلسلے میں 1کروڑ37لاکھ50000روپے کے چیک دئے جو ڈس آنر ہو گئے،تھانہ کوہسار کو طلعت اعجاز نے بتایا کہ شوکت اللہ مروت نے کارروباری سلسلے میں 25لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ شالیمار کو فہیم اللہ ملک نے بتایا کہ محمد افضال نے لین دین کے سلسلے میں 4لاکھ50000روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔