اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) لوک ورثہ اسلام آباد میں "مرکز برائے قومی ہم آہنگی" کا آغاز کیا گیا ہے۔ مرکز کے قیام کا مقصد ثقافت کے ذریعے قومی سطح پر قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تحقیق، تجزیہ، پالیسی کی ترقی، اور آپریشنل حکمت عملیوں کے لیے کام کرنا ہے۔وفاقی سیکرٹری، قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن حسن ناصر جامی، تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے سنٹر کے قیام میں قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن اور لوک ورثہ کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مرکز کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے ڈویژن کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ محمد عزیر خان، مشیرثقافت،محمد کاشف ارشاد اور ڈائریکٹر جنرل، آئی آر آئی نے بھی سنٹر کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ تقریب میں نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن محترمہ نیلوفر بختیار نے بھی شرکت کی۔
لوک ورثہ اسلام آباد میں "مرکز برائے قومی ہم آہنگی" کا آغاز
Mar 29, 2024