وفاقی دارالحکومت میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،شہری لٹتے رہے

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہریوں کو نقدی ،طلائی زیورات ،کار اور موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم کر دیاگیا تھانہ سیکرٹریٹ کو شیخ حسن نے بتایا کہ میری قیمتی کیبل چوری ہو گئی،تھانہ شالیمار کو محمد جبیر شاہ نے بتایا کہ ٹرانسفار مرچوری ہو گیاتھانہ گولڑہ کو عطا الرحمان نے بتایا کہ آہنی پایپ چوری ہو گئے تھانہ سمبل کو محمد افضل نے بتایا کہ کالا تیتر موبائل فون اورایک لاکھ روپے چھین لئے گئے،تھانہ ترنول کو شہباز علی نے بتایا کہ طلائی زیورات اور 28لاکھ روپے چوری ہو گئے،، تھانہ سنگ جانی کو سہیل احمد نے بتایا کہ 8لاکھ روپے چھین لئے گئے، تھانہ کورال کو فرخ شاہ نے بتایا کہ موبائل فون او20800روپے چھین لئے گئے،تھانہ ہمک کو راجہ عمران نے بتایا کہ الیکٹرک کا سامان چوری ہو گیاتھانہ ہمک کوراجہ عاصم نے بتایا کہ طلائی زیورات چوری ہو گئے، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سے عقیل شہزاد کی کار اور وقار اللہ کا موٹر سائیکل ،تھانہ کوہسار کے علاقے سے ریحان طارق ،تھانہ آبپارہ کے علاقے سے روح اللہ اور عبدالہادی،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے سے حنوک مسیح ،تھانہ آئی نائن کے علاقے سے شہباز طارق ، تھانہ نون کے علاقے سے شاہ ابوبکر صدیق اور انیس احمد خان،تھانہ کورال کے علاقے سے ریحان ممریز اور عمران افسر،تھانہ ہمک کے علاقے سے محمد ساجد، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سے محمد عثمان،تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے محمد اسامہ کے موٹر سائیکل چوری ہو گئے ۔

ای پیپر دی نیشن