کامونکی:سینئر صحافی رانا ناصر یونین آف جرنلسٹس کے بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے 

Mar 29, 2024

کامونکی(نامہ نگار)سینئر صحافی رانا محمد ناصر  یونین آف جرنلسٹس کے بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ صدر کیلئے الیکشن 31 مارچ کو ہوگا۔تفصیل کے مطابق کامونکی یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن کے سلسلہ میں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی جس پر جنرل سیکرٹری کے اْمیدوار ملک عبدالشکور نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس سے رانا محمد ناصر بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ صدر کیلئے الیکشن 31 مارچ کو شیخ بشارت علی اورچوہدری خورشید احمد کے مابین ہوگا جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں