نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مقامی کچہری میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف ہڑتال کی گئی وکلاء برادری نے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ وکلاء راہنماء چوہدری محمد کامران اولکھ، ودیگر نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وکلاء راہنماء کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر فوری طور پر خارج کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے۔
نوشہرہ ورکاں:بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر پر ہڑتال
Mar 29, 2024