گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے پریکٹیکلز امتحانات کا آغاز 16اپریل سے ہوگا۔ تعلیمی بورڈ نے ریجن بھر کی 1568لیبارٹریز میں سنٹرز مقرر کردیئے ہیں۔ ایک لاکھ 84ہزار 815امیدوار پریکٹیکلز امتحانات میں شریک ہیں۔ بورڈ حکام نے 15سو سے زائد پریکٹیکلز ایگزامینر کی ڈیوٹیاں لگادیں ہیں۔ پریکٹیکلز امتحانات 24مئی تک جاری رہے گئے بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات ختم ہونے کے بعد فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹر اور دیگر 15مضامین کے پریکٹیکلز امتحانات کے انعقاد کیلئے ریجن کے اضلاع میں سرکاری اور بورڈ الحاق تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر 1568لیبارٹریز بنائیں گئیں ہیں۔ جن میں 458 بوائز، 467گرلز اور 643پریکٹیکلز کیلئے کمبائن لیبارٹریز بنائیں گئیں ہیں ۔جہاں پر ایک لاکھ 84ہزار 815امیدوار پریکٹیکلز کا امتحان دیں گے۔ جس کیلئے 15سو زائد پریکٹیکلز ایگزامینرز کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں ایک لیبارٹری میں روزانہ دو سے تین گروپوں میں امیدوار پریکٹیکلز امتحان دیں گے۔
گوجرانوالہ:میٹرک امتحانات کے پریکٹیکلزکا آغاز 16اپریل سے ہوگا
Mar 29, 2024