بچیکی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد نے نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم میں غفلت اور غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سینئر کلرک جاوید اقبال اور ڈرائیور اللہ یار کو معطل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے ۔واضع رہے چند روز قبل بنیادی ہیلتھ مرکز کوٹ فاضل میں محکمہ صحت کے دو ملازمین نگہان رمضان پیکج کے چار بیگز رات کے اندھیرے میں لے جاتے ہوئے پکڑے گئے تھے جنہیں معطل کر دیا گیا تھا جنہوں نے مبینہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر آفس کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
راشن پیکج کی تقسیم میں خوردبرد کا الزام‘ اسسٹنٹ کمشنر آفس کا سینئر کلرک ‘ ڈرائیور معطل
Mar 29, 2024