اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کیپیٹل سٹی پولیس نے وزارت خارجہ کی طرف سے بیرون ملک جانے والے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی کارکردگی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے نفسیاتی امتحان لیا اس حوالے سے خصوصی نفسیاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی کمیٹی میں ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن کو چیئرمین تعینات کیا گیا جبکہ ایس پی انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ، ایس پی ہیڈکوارٹرزاور طبعی نفسیاتی ماہرین کمیٹی کے ممبران ہیں، امتحان میں وزارت خارجہ کی سیکورٹی پر مامور افسران و جوانوں نے حصہ لیا،امتحان میں افسران و ملازمان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سفارشات مرتب کی گئی،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے جس سے افسران و جوانوں کو ناصرف جسمانی بلکہ ذہنی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران و جوانوں کے نفسیاتی امتحان شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کا مقصد امن و عامہ کی صورت حال کے پیش نظر افسران و جوانوں کے نفسیاتی امتحانوں کے ذریعے کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوںکا نفسیاتی امتحان لیا گیا
Mar 29, 2024