کھنڈہ (نامہ نگار ) ر ہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق امیدوار وائس چیئر مین یونین کونسل ڈھرنال سردار غلام قادر جھنڈیال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقہ میر علی میں افواج پاکستان کے بہادر افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ایک بار پھر وطن عزیز کے دفاع کی نئی ناقابل فراموش مثال رقم کردی ہے اس حملہ میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھاکیاجائے گا اور انکے عبرتناک انجام تک سیکورٹی فورسز چین سے نہیں بیٹھیں گی ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف افواج پاکستان کے بہادر جوان اپنی دھرتی ماں کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں تو دوسری طرف پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہی ہیتاکہ قومی تحفظ کے ضامن اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جاسکے ہم اس گھنانی سازش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ افواج پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا ۔