فتح جنگ (نامہ نگار) ماسٹر مظہر افضال کو جو کہ عر صہ دراز سے ہائی سکول نمبر 1 فتح جنگ میں درس و تد ریس کے فرائض سرانجام دے رہیں شاندار کار کر د گی کی بنا پر انکو ایلیمنٹری سکول بورڈنگ برانچ کا پہلا ہیڈ ماسٹر مقرر کردیا گیا ہے ہیڈ ماسٹر مظہر افضال کی تعیناتی پر سابق چئیرمین ملک عابد داد،حاجی محمد اعظم کونسلر،ملک محمد سفیر کونسلر،ملک بشیر حیات کونسلر،ملک محمد شفیق کونسلر،صدر انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ فتح جنگ ملک رفاقت اعوان ،جنرل سیکرٹری طارق محمو د،محمد علی (علی گرائمر)ماسٹر ملک محمد یاسین اطہرنے مبارکباد پیش کی اور توقع کی کہ وہ سکول کے معاملات احسن طریقے سے چلائیں گے ۔