حضرو میں امن عامہ کی ناقص صورتحال کے خلاف چھچھ محافظ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 

  حضرو (نمائندہ نوائے وقت)حضرو میں امن عامہ کی ناقص صورتحال، خونی ڈکیتی ، رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں اضافے کے خلاف چھچھ محافظ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس اور سیاہ پٹیاں باندھ کر علامتی احتجاج ، خونی ڈکیتی میں قتل ہونے والی خاتون کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور دیگر وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کریک ڈائون کا مطالبہ، مقامی پولیس کی کارکردگی پر چھچھ محافظ کمیٹی و اہلیان چھچھ میں شدید غم و غصہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے تحصیل حضرو میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر فوری ایکشن لینے کی اپیل، تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو میں موجود مختلف سیاسی ، مذہبی ، سماجی اور صحافتی شخصیات پر مشتمل چھچھ محافظ کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئرمین نصیر جدون منعقد ہوا جس میں سینئر وائس چیئرمین نثار علی خان، جنرل سیکرٹری مولانا مسعود اختر ضیاء￿  سمیت دیگر سینئر عہدیداران نزاکت خان، عمران خان، مولانا قمر الاسلام ، ارشد خان ، جاوید مجید خان،حاجی احسان خان، عمر فاروق ، مولانا عادل خان،طاہر پرویز، سکھراج مسیح ،چوہدری محمد عارف ، حسیب عارف، زاہد میر ، دلدار حسین و مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن