کھنڈہ (نامہ نگار) مرکزی تنظیم علمائے ا ہلسنت و جماعت ضلع ا ٹک کے صدر علامہ مقصود اعوان نے کہا ہے کہ مقام بدر میں لڑ ی جانے والی فیصلہ کن جنگ نے ثابت کیا کہ مسلمان نہ صرف ایک قوم بلکہ مضبوط اور طاقتورفوج رکھنے کے ساتھ ساتھ بہترین نیزہ بازگھڑ سوار اور دشمن کے وار کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں غزوہ بدر کو 14سوسال گزرچکے لیکن اسکی یاد آج بھی مسلمانوں کے ایمان کو تازہ کردیتی ہے ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صدیوں بعد آج بھی مقام بدر کفار مکہ کی شکست فاش اور مسلمانوں کی فتح و کامرانی کی گواہی دیتا ہے انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں جگہ جگہ مسلمان مظلوم و مقہور ہیں کشمیر فلسطین میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا اور انکا ناحق خون بہایا جارہا لے اسلام دشمن قوتیں مظلوم مسلمانوں کی بجائے جارحیت اور ظلم و جبر کرنے والوں کا ساتھ دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ یوم بدر کا پیغام ہے کہ میدان جنگ میں کامیابی کا انحصار مادی وسائل سے زیادہ نظریاتی اور اخلاقی حیثیت پرہے بدر میں ثابت ہوگیا کہ امت جب ایمان و یقین کے ساتھ آگے بڑھتی ہے تو اللہ کی نصرت اسکیساتھ ہوتی ہے جنگ بدر رنگ و نسل کے بجائے خالص عقیدے کی بنیاد پر تھی انہوں نے کہا کہ ایک طرف غرور و تکبر اور گھمنڈ جبکہ دوسری طرف عاجزی و انکساری اور اللہ کی نصرت پر کامل یقین تھا اسلام اور کفر کے درمیان اس جنگ میں مہاجرین و انصار نے ایک دوسرے سے بڑھ کر قربانیاں دی انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ضرورت ہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر امت کے مسائل کے حل اور اپنے مقبوضہ علاقوں کی