گوجرخان ٹریفک پولیس کی تیز دھار ڈور سے بچاؤ کی مہم شروع 

گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان سٹی ٹریفک پولیس نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسداد کائٹ فلائنگ اقدامات مہم  شروع کر دی ہے شہریوں کی حفاظت کے لئے خصوصی آگاہی بھی دی جارہی ہے چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان  کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ثاقب رضوان کی زیر نگرانی اور انچارج گوجرخان سیکٹر حسن ظہور کی قیادت میں ٹریفک سارجنٹ حاجی محمد بلال قریشی، فیصل بشیر، راجہ عدیل، افضال بٹ اور دیگر افسران نے شہر کے مختلف پوائنٹس پر موٹرسائیکل سواروں میں فری حفاظتی وائر لگانے کا سلسلہ جاری کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن