گوجرخان (نامہ نگار)کاروباری و سماجی شخصیت محمد عیسیٰ آف یوکے نے آبائی گائوں ملالہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں جامعتہ المدینہ گوجرخان کے پرنسپل احتشام مدنی اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول پڑھی گئیں اس موقع پر احتشام مدنی نے رمضان المبارک کی نسبت سے حاضرین محفل سے خطاب کیا اور رمضان کی فضیلت اور برکتوں کے متعلق بتایا آخر میں انہوں نے محمد عیسیٰ کے خاندان کے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی اور ان کے کاروبار میں برکت اور وسعت کے لیے دعا کی محفل میں اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔