باہتر(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز صاحبہ کے ویثرن نوجوانوں کو ہنر مندبناکرخود کفیل بنانے کے لیے سرکاری سکول کے طلباء وطالبات کو فری لانسنگ، گرافکس ڈیزائنر کیساتھITکورس کرائیں گے،جدید کمپیوٹر لیب سمیت تمام وسائل ہم دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرک کے امتحانی مراکز گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائی سکول باہترکے اچانک دورے کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اپنیدورے کے دوران انہوں نے امتحانی کمرہ جات اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے طلباء وطالبات کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ امتحانات کوصاف شفاف اور پرامن بنانے کے لیے ضلع بھر کے امتحانی مراکز میں دفعہ144کا نفاذکیا گیا ہے۔