بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ

Mar 29, 2024 | 13:28

 جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کپتان کو تبدیل کرنے کی سفارش کے بعد بابر اعظم کو دوبارہ کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ماہ پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی 20 میں 42 جیتے اور 23 ہارے۔دوسری جانب شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین نے کپتانی سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم ان کے رفقاء نےا نہیں مشورہ دیا کہ کپتانی کا فیصلہ بورڈ کا ہے لہٰذا بورڈ جسے کپتان بنائے اس فیصلے کو تسلیم کریں اور فوری طور پر قیادت سے دستبردار نہ ہوں۔ واضح رہے کہ ذکاء اشرف کی قیادت میں پی سی بی نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں ٹیم کی شکست کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کیا تھا۔ شان مسعود کو پچھلی انتظامیہ نے ریڈ بال کی کپتانی سونپی تھی۔                                     

مزیدخبریں