شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ

Mar 29, 2024 | 13:55

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیاجہاں انہوں نے شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی، وزیر داخلہ نے چینی ٹیم کوحملے کے بارے اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے سفیر سے بھی ملاقات کی اور حملے سے متعلق ہونے والی اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

مزیدخبریں