بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے کینسر کی تشخیص کے اعلان کے بعد ان کے چھوٹے بھائی جیمز مڈلٹن نے ان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

جیمز مڈلٹن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیٹ مڈلٹن کے ساتھ لی گئی بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے ہمیشہ مشکلات کا مل کر سامنا کیا ہے اور بطور فیملی ہم اس مشکل وقت کا بھی مل کر سامنا کریں گے.کیٹ مڈلٹن کی فیملی سے جیمز مڈلٹن نے کینسر کی تشخیص کی خبر سامنے آنے کے بعد سب سے پہلے سوشل میڈیا پر ان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ کیٹ مڈلٹن نے پیٹ کی سرجری کے بعد دو ماہ تک منظرِ عام سے غائب رہنے کے بعد کچھ روز قبل ایک ویڈیو پیغام میں اپنی صحت کے بارے یہ انکشاف کیا تھا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کینسر کی تشخیص پیٹ کی سرجری کے بعد کیے جانے والےٹیسٹ میں ہوئی ہے جس کا اب علاج جاری ہے اور ان کی طبیعت میں بہتری بھی آ رہی ہے۔

تاہم، برطانوی شاہی محل نے یہ واضح نہیں کیا کہ کیٹ مڈلٹن کو کس قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...