آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 سے بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب

Mar 29, 2024 | 22:03

ویب ڈیسک

صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں۔حلقہ این اے 207 پر ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی شیر جمالی نے فارم 34 جاری کردیا، فارم 34کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ کامیاب ہوگئیں ۔آصفہ بھٹو زرداری سمیت 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تھے، ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے 3 امیدوار آصفہ بھٹو زرداری کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے ۔این اے 207 پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار سردار شیر محمد رند سمیت 7 افراد کے کاغذات مسترد ہوئے تھے ، حلقہ این اے 207کی نشست آصف زرداری کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔کامیابی کے بعد آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا کہ بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونا میرے لیے ایک اعزاز ہے،عہد کرتی ہوں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر حلقے کے عوام کی خدمت کروں گی۔

مزیدخبریں