دنیا کی سب سے قیمتی اور مہنگی چاکلیٹ براعظم جنوبی امریکا کے ہسپانوی بولنے والے ملک ایکواڈور میں دستیاب ہے۔
تو آک نامی یہ چاکلیٹ ایک بہت ہی نایاب کاکاؤ (نیشیونل کاکاؤ) جو کہ ایکواڈور کی وادی پیڈرا ڈی پلاٹا میں واقع صرف 14 فارمز میں ہی کاشت کیے جاتے ہیں۔
ٹریفل ملی آئس کریم سے لیکر گولڈ پلیٹ والے سینڈونچ تک دنیا بھر میں مہنگی میٹھی اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی بہتات ہے، لیکن ان میں سے زیادہ تر لوگوں کو متوجہ کرنے کےلیے ڈیزائن کردہ تخلیق ہوتی ہیں.تاہم کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جنکی تیاری میں بہت مہنگے اجزا کا استعمال کیا جاتا ہے، انہی میں ایکواڈور کا برانڈ تو آک چاکلیٹ شامل ہے جسکے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ انکے پراڈکٹ میں چند قیمتی اشیا شامل ہے۔
انکا کہنا ہے کہ تو آک بلاشبہ دنیا کی سب سے قیمتی چاکلیٹ ہے اور اسکی بہت زیادہ قیمت کو استعمال کرنے والا خود سمجھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کمپنی کا تیار کردہ چھوٹے چاکلیٹ کا بار جو کہ 50 گرام کا ہوتا ہے اسکی قیمتی 490 امریکی ڈالر ہے