بازاری سری پائے، شوارما کھانے والے ہوشیار

پشاور میں مضر صحت گوشت کو نہر میں تلف کیا گیا تو ملزمان نے اس کو دوبارہ نکال کر شہر میں مختلف دکانوں پر فروخت کر دیا۔پشاور میں گذشتہ روز ایک بس سے 2 ہزار کلو مضر صحت گوشت پکڑا گیا تھا جسے ضلعی انتظامیہ نے نہر میں ضائع کر دیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے کچھ دور جا کر نہر میں تلف کیا گیا گوشت دوبارہ نکال لیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت شوارما ، سری پائے اور برگر بنانے والوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن