ہنزہ انتظامیہ کے مطابق عطاآباد جھیل اورسپل وے کے درمیان چند فٹ کا فاصلہ رہ گیا ہےجس کے باعث پانی کا اخراج آج شام کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔ہنزہ کے علاقے
گلمیت کے گردونواح میں رات کے وقت ہونے والی بارش اورٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اورمتاثرین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ہنزہ میں آج بھی موسم ابرآلود ہے،ممکنہ سیلابی کیفیت کے باعث انتظامیہ نے گلمیت کے قریب دینیش نامی گاؤں کو مکمل خالی کرا لیا ہے اوروہاں رہنے والے پینتیس گھرانوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا ہے ۔ گلمیت ، پسینی اورپسو کےعلاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔ ان علاقوں کی مشہورآلو کی فصل مکمل تباہ جبکہ گندم کے کھیت پانی کے نظرہوچکے ہیں ۔ گلمیت میں خراب موسم کے باعث آج ہیلی کاپٹر شروع نہیں ہوسکے گی جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندانوں کی محفوظ مقامات پرمنتقلی بھی ممکن نہیں ہے ۔ دوسری جانب ہنزہ نگرسے گذرنے والی شاہراہ قراقرم کے تمام سیکشنز کو بند کردیا گیا ہے جبکہ تھاہ کوٹ سے گلگت تک شاہراہ کو اج بند کردیا جائے گا۔