مسلم لیگ قائد اعظم کی رہنماء نیلوفر بختیار کا کہنا ہے کہ حکومت کو عدلیہ سے محاز آرائی کرنے کی بجائے اس کا وقار بلند کرنا چاہئے جبکہ میاں نواز شریف مسلم لیگیوں کو متحد کریں۔

May 29, 2010 | 00:24

سفیر یاؤ جنگ
کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیلوفر بختیار نے کہا کہ ملک مڈ ٹرم انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا، جبکہ حکومت کو عدلیہ سے محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم لیگی دھڑوں کو متحد کریں، مسلم لیگ کے اتحاد کے لیے پرویز مشرف کی ضرورت نہیں ، پرویز مشرف سیاست میں آنے کی بجائے بیرون ملک لیکچر دے کر ملک و قوم کا وقار بلند کریں۔ نیلو فر بختیار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو بہت مشکل سے بیرون ملک جانے کا باعزت راستہ ملا تھا، وہ اس موقع کو ضائع نہ کریں۔
مزیدخبریں